پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ، اعجاز چودھری

پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ، اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ، صحت ، تعلیم ، روزگار ،شیلٹر ہومز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ ادوار حکومت میں قومی دولت کو بری طرح لوٹا اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے لوٹی رقم بیرونی ممالک میں منتقل کی،عمران خان کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) نہیں ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ۔

، احتساب سب کا ہو گا اور کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ملک میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائے گی۔وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں مختلف اضلا ع سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دو چار لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں، پیپلز پارٹی روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکی،بلاول زرداری نادان ہے بس وہ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں بتائیں کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے لیے کیا کیا؟ کرپٹ لوگ جعلی طریقے سے سندھ کی نمائندگی حاصل کر کے اس کی معشیت سے کھلواڑ کرتے رہے ہیں لیکن سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی سے لیکر خیبر تک پورا پاکستان کسی کے باپ کی میراث نہیں ہے نہ ہی کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی صوبے یا شہر میں کسی پاکستانی شہری کے داخلے پر پابندی لگا سکے سعید غنی جیسے درباری جو زرداری اور ان کی مافیا کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی لگا سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4