تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا،سید عظمت شاہ
لاہور (سٹی رپورٹر ) سینئر نائب صدر انجمن تاجران سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت تاجروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،جن کو حل کرنے کیلئے پوری توانائیں استعمال کریں گے ضرورت صرف درست سمت کی ہے کہ ان مسائل کو کیسے حل کرنا ہے ،اگر صیحح منصوبہ بندی سے کام کا آغٖاز کیا جائے تو وہ آدھا مکمل ہو جاتا ہے،ہم بھی درست منصوبہ بندی سے ان مسائل کے حل کی جانب اپنی پیش قدمی کر رہے ہیں ۔