پی ٹی آئی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے کی جانب توجہ دے، اشرف بھٹی

پی ٹی آئی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے کی جانب توجہ دے، اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزراء سندھ کی منتخب حکومت پر دھاوا بولنے کی بجائے جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں پر عوام کو ڈلیور کرنے کی طرف توجہ دیں توان کے لئے بہتر ہو گا ۔

پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عام آدمی کا روح اور جسم سے رشتہ رکھنا مشکل ہوتا چلا جارہا ہے پی ٹی آئی ہر روز عوام پر مہنگائی کے بم اور گولے برسا رہی ہے پی ٹی آئی نے عوام پر اس قدر مہنگائی کے ڈرون حملے کئے ہیں کہ اب عوام کی قوت خرید ہی ختم ہوتی چلی جارہی ہے ۔بھٹہ چوک میں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج عوام کو سہانے خواب دکھا کر حکومت میں آنے والوں نے ووٹ دینے والوں پر ہی اپنی پالیسوں سے عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے عوام بے چارے مارے پریشانی کے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ عوام کو ریلیف تو صرف پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں ہی ملتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت تو ایک عوام دشمن ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4