(ن) لیگ کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے ناکا م ہو نگے : راشد کرامت بٹ

(ن) لیگ کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے ناکا م ہو نگے : راشد کرامت بٹ

لاہور(فورم: دیبا مرزا : تصا ویر : ند یم احمد ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما و چیئر مین یو نین کو نسل 182را شد کرا مت بٹ نے کہا ہے کہ بیورو کر یسی کے بے لگا م گھو ڑے نے عام عوام کا جینا محا ل کر دیا ، مو جو دہ وزیر بلد یا ت بھی ہماری طر ح بے اختیا ر ہیں ان کی بھی کو ئی سننے والا نہیں ، لاہور کو صا ف ستھرا کر نے کا نعرہ لگا نے والے ایک مرتبہ میری یو نین کو نسل کا وزٹ کر یں تو حقیت ان پر آشکا ر ہو لاہور کا مطلب پوش ایریا ز مال روڈ ، جوہر ٹا ؤ ن ، فیروزپور روڈ ہی نہیں بلکہ اصل مسائل تو اردگرد کے علا قوں کے ہیں مو جو دہ حکو مت اتنے ما ہ میں لا ہور سے کوڑا کر کٹ ہی نہیں اٹھا سکی ، تر قیا تی کا م کر نا اور مسائل کو حل کر نا ان کے بس کی بات نہیں ، میری یو نین کو نسل میں مسائل کی بھرما ر ہے سرکا ری زمینو ں پر قبضے کر کے بیٹھنے وا لو ں کو کو ئی نہیں پو چھتا، با رہا دفعہ مسائل سے آگا ہی کے لئے اربا ب اختیا ر کا دروازاہ کھٹلھٹا یا لیکن کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی ۔ فلٹریشن پلا نٹ خراب ، بجلی کی بے ہنگم تا ریں ، مین با زار جلو مو ڑ ٹریفک جام ، صحت کی نا کا فی سہو لیا ت میرے حلقہ کے بنیا دی عوا می مسائل ہیں ۔میاں محمد نوا زشریف ،میا ں محمد شہبا ز شریف ، مریم نوز اور حمزہ شہبا ز پر ہما ری جا نیں بھی قربا ن ہیں ہم ان کے جا نثا ر سپا ہی ہیں وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف اس ملک کے دو با ہ وزیر اعظم منتخب ہو ں گے ۔ہما ری سیا ست ختم کر نے کے خواب دیکھنے والے بہت جلد اپنی سیا سی نا تجر بہ کے ہا تھوں ز لیل ہو تے نظر آئیں گے ان خیلا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز ’’پا کستان فو رم‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہمیں جو تر قیا تی فنڈ دیئے ہم نے ان سے علا قہ کے کا فی مسا ئل حل کئے تھے لیکن جب سے یہ تبدیلی حکو مت اقتدا ر میں آئی ہے اس نے عوام کا جینا محا ل کر کے رکھ دیا ہے ۔عوامی مسائل روزبروز بڑھتے جا رہے ہیں ۔ میرا علا قہ چو نکہ پسما ندہ علا قوں پر مشتمل ہے اس لئے ہمیں اس لحا ظ سے مسائل کا بھی سا منا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر ہیں کو ئی خا کرا ب نہیں آتا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ( ن) ہی تھی جس کے دور میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو تے تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ میرے علا قہ میں مسا ئل کی بھر مار ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر جو مشکل وقت آن پڑا ہے وہ جلد ہی ختم ہو نے وا لا ہے ہمیں ختم کر نے کی سوچ رکھنے والوں نے حکمر انی کی جتنے مزے لو ٹنے تھے لو ٹ لئے اب ان کے اقتدار کا بھی سور ج غروب ہو نے والا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1