قرضے لینے کے بجائے قومی چوروں کو پکڑا جائے،خرم نواز گنڈا پور

قرضے لینے کے بجائے قومی چوروں کو پکڑا جائے،خرم نواز گنڈا پور

لاہور (نمائندہ خصوصی ) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قرضے جس کسی کی وجہ سے بھی ملیں ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں ۔احتساب بیورو کی بجائے احتساب کا عمل شفاف اور ٹائٹ ہونا چاہیے، جب تک عام آدمی احتساب کی چکی میں تھا کوئی نہیں بولا، جیسے ہی بڑوں پر ہاتھ پڑا چیخیں آسمان تک پہنچنا شروع ہو گئیں، قرضے لینے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے قومی چوروں کو پکڑا جائے

خرم گنڈا پور

مزید : میٹروپولیٹن 1