سکول کے ساتھ کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جائے،طالبات کی اپیل

سکول کے ساتھ کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جائے،طالبات کی اپیل

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 126میں گورنمنٹ گرلز چراغ سکول کی دیوار کے ایک طرف سڑک کے درمیان پر پڑے کوڑے دان اور اسی سکول کی دیوار کے ساتھ لگے ہوئے کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی توجہ کے خاص منتظر ہیں اس سکول میں پڑھنے والی لڑکیوں ثمن ‘ عروج‘ مہوش‘ عذرا‘ سدرہ‘ سمرا‘ ایشا‘ ناہید‘ فروا اور ماہ نور کا کہنا تھا کہ اس کچرے کی بدبو ہمارے کلاس رومز تک جاتی ہے جبکہ جب ہمیں چھٹی ہوتی ہے توکچرے کے سڑک پر پڑے رہنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کو فوری طور پر یہاں سے اٹھانے کا بندوبست ہونا چاہئے جبکہ اس گزر گاہ والے راستے کو بھی کھلا ہونا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1