یہ ہے یونین کونسل126، صاف پانی نایاب ، بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں ، تفریحی پارک فلتھ ڈپو میں تبدیل

یہ ہے یونین کونسل126، صاف پانی نایاب ، بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں ، تفریحی ...

لاہور(لیڈی رپورٹر،تصاویر عمر شریف ) یو نین کو نسل 126میں بچوں کے لئے بنا ئے گئے تفریحی پا رک فلتھ ڈپو میں تبد یل ،خا کروب سرکا ری افسر بن گئے ۔(ن) لیگ کے چیئر مینو ں کے لئے مو جو دہ بلدیا تی نظا م سر درد بن کر رہ گیا ۔گند گی کے ڈھیر ، بے ہنگم بجلی کی لٹکتی تا ریں ،فلٹریشن پلا نٹس خرا ب اورٹیو ب ویل کی جگہ پر قبضہ سے یونین کونسل126 مسائل کا گڑھ بن گئی ۔روزنا مہ ’’پا کستان ‘‘ کی جانب سے گز شتہ روز حلقہ کا سروے کیا گیا جس میں بیگم پوری کچی آبا دی کے تفریحی پا رک میں لگے کوڑے کے انبا ر تبد یلی کا منہ چڑا تے نظر آئے ۔یو نین کو نسل کے گیٹ کے باہر ہی جگہ جگہ کوڑا پڑا نظر آیا یونین کونسل 126کے رہائشیوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے ہی گلیوں ‘محلوں اور سڑکوں کی صفائی نہیں ہو رہی ہم اس سلسلے میں جب چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے ہم سے صفائی کروانے والے ملازمین واپس لے لئے ہیں اور ان کو ہدایت کردی ہے کہ (ن) لیگی چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کی بات نہیں سننی ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شہزاد‘ اصغر علی ‘ طوطی ‘ منور احمد ‘ منا ‘ شیخ وحید ‘ وسیم احمد ‘ روحیل علی ‘ عاطف علی ‘ محمد یونس ‘ رشید احمد اور شہباز علی و دیگرکا کہنا تھا کہ یونین کونسل میں اصل مسائل صفائی ستھرائی کا نہ ہو نا اور جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے ہوئے ننگے تار ہیں جبکہ یہاں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہو جائے تو اس کو ٹھیک ہونے میں بھی کئی کئی دن لگ جاتے ہیں اسی طرح سے بجلی کے لٹکتے تاروں کو بھی جدید دور کے مطابق گولہ تاروں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس یونین کونسل میں کھیلوں کا کوئی میدان نہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ کھیلوں کا کوئی بندوبست کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1