شانگلہ میں آتشزدگی ، مکان جل کر خاکستر

شانگلہ میں آتشزدگی ، مکان جل کر خاکستر

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواحی علاقہ مانئی سر میں اتشزدگی ،مجاہدین نامی شخص کے چھ کمروں پر مشتمل دومنزلہ رہائشی مکان اور دوکان خاکستر تیس لاکھ کا نقصان،مکان میں موجود تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل،آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔تفصیلات کے مطابق الپوری کے نواحی علاقہ مانئی سر میں ایک رہائشی مکان بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگی جس سے مکان جلکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔چھ کمروں پر مشتمل دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک دوکان سمیت جلکر خاکستر ہوگئی اہل خانہ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ نہ پہنچ پایا۔علاقے کے لوگوں نے آگ ببجھانے میں بھرپورکوشیش کے باوجود آگ بجھانے میں ناکام ہوگئے مالک مکان مجاہدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں زندگی بھر محنت مزدوری کرکے ایک مکان بنایا تھا جو جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان ،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ،ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر