بونیر ،آل گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ضلعی سیکرٹریٹ میں احتجاجی اجلاس

بونیر ،آل گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ضلعی سیکرٹریٹ میں احتجاجی اجلاس

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ضلعی سیکرٹریٹ میں احتجاجی اجلاس زیر صدارت صدر شمشی خان منعقد ہوا۔جس میں تمام کنتریکٹرز نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈجاری نہ کرنے ،کوالٹی کے مطابق ریٹ کا تعین نہ کرنے ،سیکورٹی واپس کرنے کے لئے پیچیدہ نظام وضع کرنے اور انکم ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود انکم ٹیکس فری سرٹیفیکیٹ طلب کرنے جیسے پالیسوں پر شدید تنقید کی ہے۔اور کہاہے کہ اگر اصلاح احوال نہ کی گئی تو پہلے مرحلے میں سی 6 منصوبوں اور بعد میں تمام منصوبوں پر احتجاجاً کام بند کیا جائے گا۔احتجاجی اجلاس سے صدر حاجی شمشی خان ،جنرل سیکرٹری اجمل خان ۔حاجی صدیق اللہ ۔رشید احمد خان ۔بخت مل شاہ ۔جان شیر خان ۔نورولی خان ۔افسر خان ۔نادر خان اور ظہور خان نے خطاب کئے ۔مقررین نے ای ٹینڈرنگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر موثر اور غیر ضرور تاخیر کا باعث قرار دیا ہے ۔انہوں نے حکومت کو خبر دار کیاہے کہ نئے اور پرانے ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز فراہم کیا جائے اور ممبران اسمبلی ترقیاتی سکیمیں ادھر ادھر کرنے سے باز اجائے ۔بصورت دیگر صوبائی قیادت کے ہدایت پر صوبہ میں ترقیاتی کام جام کردیں گے ۔اس موقع پر حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت اور موجودہ حکومت نے برائے نام ترقیاتی منصوبوں کا صرف اعلان کررکھاہے ۔ان کروڑوں روپے کے منصوبوں میں لاکھوں روپے موجود نہیں ہیں۔رشید احمد خان نے موجودہ ممبران اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجائے ممبران اسمبلی نئے ترقیاتی منصوبے لائے ۔وہ الٹا پرانے منظور شدہ منصوبوں کو تبدیل کرکے اپنے من پسند افراد کو نواز نے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو ان منصوبوں پر کام بند کیا جائے گا ۔جسکی تمام تر ذمہ داری ان ممبران اسمبلی پر عائید ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر