ڈیرہ ،غیر معیاری اشیاء خوردونوش ،متعدد دکانیں سیل

ڈیرہ ،غیر معیاری اشیاء خوردونوش ،متعدد دکانیں سیل

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)حلال فوڈ اتھارٹی نے نیو سبزی منڈی میں چھ مرغی شاپ ،مٹھائی شاپ کے کچن اور جنرل سٹوروں پر ناقص خوراک اورصفائی کی ابترصورتحال پر کاروائی کرتے ہوئے ان کوسیل کردیا‘کسی کومضرصحت خوراک فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ڈپٹی ڈائریکٹر حلا ل فوڈ اتھارٹیق اشتیاق مروت۔تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی اشتیاق مروت کی ہدایت پرنیوسبزی منڈی میں مرغی شاپ میں صفائی کی بری صورتحال ،مٹھائی شاپ کے کچن کی ابترصورتحال سمیت چارجنرل سٹوروں میں سامان رکھنے کی بری حالت پران چھ شاپس کوسیل کردیااسی طرح دودھ کے مختلف علاقوں سے 17سیمپلزلیے گئے جن کو لائیوسٹاک لیبارٹری کے ذریعے چیک کرنے کے بعد ان سیمپلز کوکلیئر کردیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی اشتیاق مروت نے بتایاکہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حلال فوڈ اتھارٹی عوام کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کریگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر