خاصہ دار ولیویز فورس شہداء کے بچوں کے وظائف جاری کئے جائیں

خاصہ دار ولیویز فورس شہداء کے بچوں کے وظائف جاری کئے جائیں

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن قبائلی اضلاع کے سینئر رہنماء سیدولی شاہ آفریدی نے خاصہ دار ولیوی فورس کے شہداء کے بچوں ،طلبہ اور معذوروں کے وظائف کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان صرف اخباری بیانات جاری کرتے ہیں کہ قبائلی عوام کے مراعات بحال ہیں لیکن گزشتہ چھ ماہ سے لیوی فورس کے شہداء کے بچوں سمیت طلبہ اور معذوروں کے وظائف بند ہیں اس پر گورنرکوئی نوٹس نہیں لیتے صرف اخباری بیانات سے قبائلی عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ قبائلی عوام کی پانچ سال تک مراعات بحال ہیں لیکن حکومت اپنے اعلانات پر عمل نہیں کرتی جس کی وجہ سے قبائلی عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان اگر قبائلی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو وظائف جاری کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر