چارسدہ ، عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کا افتتاح

چارسدہ ، عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کا افتتاح

چارسدہ (بیورورپورٹ) ضلع چارسدہ میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ کمپلینٹ آفس کے قیام سے عوام کے مابین دوریوں کو مزید ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپلینٹ آفس کو جدید مواصلاتی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جن کے ذریعے عوام اپنے شکایات بلا خوف و خطر کسی بھی وقت اپنے شکایات درج کر ا سکیں گے۔عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائینگے ۔ شہری براہ راست فون میسج ، فیکس اور ای میل کے ذریعے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کا افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود کی خصوصی احکامات پر عوامی شکایات کے فوری حل اور ان کے ازالے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔اس حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹرز چارسدہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ انعام جان خان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل میں عوام الناس اپنی شکایات براہ راست ایس ایم ایس، ای میل ، فیکس ، فون نمبر اور سوشل میڈ یا کے ذریعے کسی بھی وقت درج کرا سکتے ہیں۔ جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائینگے ،عوامی شکایات کا فوری حل ہماری اوولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے جہاں ایک چھت کے نیچے تمام شکایات کا فوری حل اور ازالہ ہو گا یہ عوام کے لیے ایک بہترین سہولت ہے جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس میں عوام بلا خوف خطر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس زیرِ نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کے ہو گئی جو عوامی شکایات کی قلیل عرصہ میں حل کرنے کا ذمہ دار ہو گا ۔عوام الناس ضلعی کمپلنٹ آفیسر سے موبائل نمبر 03367600021فون نمبر0919220402فیکس نمبر0919220403اور ای میل co.charsadda@gmail.comکے ذریعے کسی بھی وقت اپنے شکایات ومسائل درج کرا سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر