مالاکنڈکانوجوان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مالاکنڈکانوجوان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )مالاکنڈکانوجوان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش آج بروزمنگل مالاکنڈگیروشاہ پہنچادی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مالاکنڈگاؤں گیروشاہ سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام کے نوجوان کارکن عمران ولد نورمحمدگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھاچاردن قبل وہاں پرٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں متوفی کی نعش اج ابائی گاؤں پہنچادی جائیگی ۔مرحوم نے پسماندہ گان میں ایک بیوہ ایک بیٹی اورایک بیٹاچھوڑدیا۔وہ ٹیکسی ڈرائیور عابدمحمد،ارشادمحمدکے بھائی تھے ۔تمام دوست واحباب سے نمازجنازہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر