حکومت تمام سرکاری محکموں کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ، عزیز اللہ گران

حکومت تمام سرکاری محکموں کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ، عزیز اللہ ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبر پختونخوا عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تمام سرکاری محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ، عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری محکموں کو کرپشن سے پاک کیا جا رہا ہے کرپشن میں ملوث کسی بھی سرکاری ملازم کیساتھ رعایت نہیں ہو گی ،محکمہ معدنیات سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا ہے ، راتوں رات امیر بننے والوں کے حوالے سے تمام معلومات اکٹھے کر دئیے گئے ہیں جلد ہی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے ، مینگورہ زمرد کان کا ٹھیکہ 10کروڑ روپے پر حاصل کرنے والا ٹھیکیدار ارب پتی کیسے بن گئے ہیں اس حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں تمام تر حقائق سے پردہ اُٹھا کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کو آگاہ کریں گے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد سے بھی اس بارے بات چیت کریں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا عزیز اللہ گران نے واضح کیا کہ محکمہ معدنیات میں ان کرپٹ اور بد عنوان لوگوں کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے دونوں ہاتوں سے لوٹ مار کیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ معدنیا ت کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جلد ہی قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر ان تمام مسائل اور کرپشن کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائیں گے ۔ جس کے حوالے سے مجھے کافی شواہد مل چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ان عناصر سے پردہ اُٹھائیں گے جنہوں نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہر ایک کو قانون کے دائرے میں رہنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنے اپنے حدودکا تعین کرنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو کرپٹ عناصر سے پاک کر دیا جائیگا اور اس حوالے سے جو شواہد مجھے ملے ہیں ان کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کرونگا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد سے بھی جلد ملاقات کرونگا اور ان سے بات چیت کرینگے انہوں نے کہا کہ سوات زمرد کان کا ٹھیکہ ایک ٹھیکیدار کو 10 کروڑ روپے پر دیا گیا ہے اب مذکورہ ٹھیکیدار نے متعدد ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دے چکے ہیں جس نے مزید کروڑوں روپے وصول کئے ہیں اور آج وہی ٹھیکیدار ارب پتی بن گئے ہیں ان کے پانچوں انگلیاں گھی میں ہے اس طرح محکمہ معدنیات میں بعض سرکاری لوگوں نے خوب بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہو گا ان سے جواب طبی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن کیخلاف جس جہاد کا آغاز کیا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کرپشن کیخلاف آخری حد تک جا کر عمران خان کے وژن کو عملی طور پر یقینی بنائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر