بٹ خیلہ ،پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنے کی دھمکی

بٹ خیلہ ،پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنے کی دھمکی

بٹ خیلہ(بیوروروپورٹ)پیرامیڈیکس مالاکنڈ ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگرحکومت نے 29جنوری کوپیرامیڈیکس برادری کے مسائل کوحل نہیں کی گئی توصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے اوراپنے مطالبات کی منظوری تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن مالاکنڈڈویژن کے صدرسعادت خان نے بٹ خیلہ ہسپتال میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پیرامیڈیکس کے ریشوانحیسمنٹ اورزی سٹرکچرنگ،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اسٹی ٹیوٹ میں کلاسزکااجراء، پیرامیڈیکس کے ون ٹائم پروموشن پیرامیڈیکل کونسل کاقیام،ہیلتھ ٹاسک فورس میں پیرامیڈیکس کے نمائندہ گی،انڈی پینڈنگ مانیٹرنگ کاحاضرسٹاف کاغیرحاضرکرنااورغیرقانونی کٹوتیاں اورہیلتھ کئیرکمیشن کاکوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کوتنگ کرناوغیرہ شامل ہیں کوجلدازجلدحل کیاجائے ورنہ 29جنوری کوصوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپورقوت کامظاہرہ کریں گے۔اجلاس سے صدرمحمدیونس خان کمال الدین خان ،محمدنوازخان فریدون خان نے بھی خطاب کیا۔پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صوبائی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاانہوں نے کہاکہ پشاورکے مظاہرے مالاکنڈڈویژن کے پیرامیڈیکس اول دستے کاکرداراداکریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر