تاجر اتحاد کا لیز ریٹ اور ڈی سی ٹیبل ریٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحا د پشاور کینٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے جانب سے لیز ریٹ اور ڈی سی ٹیبل ریٹ کے خلاف صدر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کنٹونمنٹ بورڈ کے اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن ، شرافت علی مبارک، میاں اختر، فہیم شاہ، محمد شوکت، افتاب احمد اور دیگر کررہے تھے مظاہرے میں کینٹ ایریا کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے نتیجہ میں ملک بھر میں سب سے زیادہ پشاورشہر متاثر ہوچکا ہے جس میں یہاں کے تاجر برادری کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے ہم پر ٹیکسوں کا انبار لگا یاہیں جو تاجر برادری کے ساتھ ظلم ہیں انہوں نے کہا کہ اشیاء ممالک میں ڈی سی ٹیبل ریٹ اور لیز ٹیکس کو تاجروں کی فلاح کیلئے ختم کردیا ہے اور اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس سب سے زیادہ ہے جو ہمارے ساتھ اانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ایک پلازے میں ہر ایک منزل کی رجسٹرری کرانے کیلئے ایک ہی ریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہر ایک منزل کا کرایہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر ایک منزل کیلئے کراے کیلئے الگ ریٹ مقرر کیا جائے انہوں نے دھمکی دید ی کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھے نگے۔