اوورسیز پاکستانیوں سے اربو ں روپے ہڑپ کر نے کے باوجودپلاٹس نہیں دیئے گئے ،فضل الہٰی

اوورسیز پاکستانیوں سے اربو ں روپے ہڑپ کر نے کے باوجودپلاٹس نہیں دیئے گئے ...

پشاور(سٹی رپورٹر)پا کستان تحر یک انصاف کے ممبر صو با ئی اسمبلی فضل الٰہی نے کہاہے کہ بحر یہ ٹاؤن کے ما لک ملک ر یا ض نے اسلام آ باد میں ڈی ایچ اے ویلی ہا ؤسنگ پراجیکٹ میں اوورسیز پاکستانیوں سے اربو ں روپے ہڑپ کر نے کے باوجودمالکان کو پلاٹس نہیں دیئے جا رہے ہیں2008میں اوورسیز پاکستانیوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ لئے اور اب ان کو زمین الاٹ نہیں کیاجارہاہے اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں سکیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو مختلف رقبے کے پلاٹ قرعی اندازی کے ذریعے دینے کا وعدہ کیابیرون ملک اور پاکستان میں رہنے والے شہریوں سے 60 ارب سے زائد کی رقم بھی لی جا چکی ہے جس وقت ایک پلاٹ کی قیمت ساڑھے 6لاکھ روپے تھی پلاٹ پرسروس چارجز کے نام پر تین لاکھ روپے مانگے جا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں متاثرہ افرادکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک ر یا ض نے غر یب عوام کی زمینوں پر زبر دستی قبضہ کر ر کھا ہے جو اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ نا انصا فی ہے انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی اپنی زمینوں کے پیسے پورے کر چکے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے 50فیصد اوورسیز پاکستانیوں نے پلا ٹ خر ید ے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک ر یا ض اور بحر یہ ٹا ؤن کے خلاف میں نے اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کر ینگے۔انہوں نے وزیر اعظم عمرا ن خان ،آ ر می چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان ،چیئر مین نیب اور د یگر مطا لبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت د یگر ہم اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے ویلی اور ملک ر یا ض کیخلاف احتجاجی تحریک چلا ئینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر