قبائلی عوام کی معیارزندگی کو بلند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بریگیڈیئر امجد عزیز

قبائلی عوام کی معیارزندگی کو بلند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی) 28بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان قبائلی عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے او ان کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ شکتوئی نشپاہ کے دورہ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قبائل سچے پاکستانی اور محب وطن ہیں وطن عزیز کے لئے ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پاک فوج علاقہ میں یہاں کے باسیوں کی مدد اور امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے موجود ہے لیکن ایک ایسا دشمن جو ہمیں بظاہر نظر نہیں آتا ہے عوام اور پاک فوج میں غلط فہمیاں پیدا کر نے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور ایسے نظر نہ آنے والے دشمن کو ہم کبھی بھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کا امن پاک فوج اور عوام کی مشترکہ قربانیوں کی مرہون منت ہے اور امن کی اس صورتحال کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اس کے لئے ہر سوموار اور جمعرات کے روز مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔ْ ْْ

مزید : پشاورصفحہ آخر