تبدیلی کا نعرہ صرف دھوکہ ‘ وسیم اختر
بہاول پور(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہو اہے،مہنگائی کے ماری عوام کو روزگار، گیس،سی این جی اورپینے کے صاف پانی سے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
بھی محروم کردیا گیا ہے،ابتک تبدیلی صرف ڈالر،پیٹرول، بجلی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی صورت میں آئی ہے،جوکہ موجودہ حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔ہمیں حکومت کی خواہش ونیت پر کوئی شک نہیں ہے مگران کی ٹیم اور اقدامات سے واضح پتا چلتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔منبر و محراب کے مضبوط مورچے کے ذریعہ اصلاح معاشرہ سمیت ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دنیا کی محبوب چیزوں میں سب سے زیادہ اللہ کا گھر مسجد پسند ہے۔ جو اللہ کے گھر کو آباد رکھے گا اللہ اس کے گھر کو آباد رکھے گا۔ نماز مومن کی معراج اور کفرو ایمان کا فرق بھی نماز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رجوع الی اللہ میں ہی تمام مسائل سے نجات اوردنیا وآخرت کی کامیابی مضمر ہے۔
وسیم اختر