’’صدر کے پاس سزائے موت کے صرف ایک قیدی کی رحم اپیل زیر التواء‘‘

’’صدر کے پاس سزائے موت کے صرف ایک قیدی کی رحم اپیل زیر التواء‘‘

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کووفاقی حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ صدر مملکت کے پاس صرف خضر حیات نامی سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل زیر التواء ہے ،سپریم کورٹ نے خضر حیات کی سزائے موت پر عمل درآمد (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

روک رکھا ہے۔وفاق کے وکیل کے اس بیان کے بعد عدالت نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلوں سے متعلق تفصیلات کے حصول کے لئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔بیرسٹرسارہ بلال کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ معلومات تک رسائی ہرشہری کا حق ہے ،خاتون نے صدر کے پاس رحم کی اپیلوں کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا کررکھی تھی ۔

رحم کی اپیل

مزید : ملتان صفحہ آخر