ڈوبی معیشت ورثے میں ملی ‘ اب ملک میں ترقی کا سفر شروع ‘ زین قریشی

ڈوبی معیشت ورثے میں ملی ‘ اب ملک میں ترقی کا سفر شروع ‘ زین قریشی

ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کے غبارہ سے ہوا نکل چکی ہے۔ ملک میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ ڈوبی ہوئی معیشت ہمیں ورثے میں ملی۔ عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو بلند اور ملک (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157کی یونین کونسل بنگل والہ میں وائس چیئرمین چودھری وحید روانی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چور مچائے شور کا راگ الپا جارہا ہے۔ عمران خان کی بدولت پہلی دفعہ لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا۔ ماضی میں بڑا چور بچ جایا کرتا تھا اور چھوٹا چور گرفت میں آجاتا تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ جس نے قومی خزانہ لوٹا اس کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا جلد قانون سازی کی جارہی ہے جس کی بدولت بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لائی جائیگی۔ استقبالیے میں چیئرمین رانجھو خان بلوچ ، سابق چیئرمین را? ذوالفقار ، سابق کونسلر را? یونس ، منظور نمبردار ، یوسی چیئرمین دلیر خان مہار ، وائس چیئرمین رانا ندیم ، ملک واصف راں ، ملک عاطف راں ، چیئرمین ملک فرخ راں، سابق ناظم ملک شمس راں ، ملک جمشید راں ، ملک محسن راں، چیئرمین یونین کونسل دلبر خان مہار سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی بنگل والہ میں خان مقصود خان بلوچ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھی۔ ملک محمد خان روانی کی وفات پر فاتحہ پڑھی۔ مصری خان بلوچ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ یونین کونسل بنگل والہ کے دورہ کے دوران مخدومزادہ زین حسین قریشی اہل علاقے سے ملے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر