پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا شوق پورا ہونے دیں، سعد رفیق

پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا شوق پورا ہونے دیں، سعد رفیق

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے ہیں تاہم ان سب کا شوق پورا ہونے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

دیں جنہوں نے اسے بر سراقتدار میں لانے میں مدد کی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن)اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کسی پریشر میں نہیں آنا چاہیے، حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے ہیں، شوق پورا ہونے دیں ان سب کا جنہوں نے لانے میں مدد کی، حکومت کو ملک چلانا نہیں آرہا، ملک ان کے ہاتھوں لرز رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر