ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر محروم

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق۔ کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر سکندر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ 90ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے نواب ٹاون میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر وحید اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مناواں کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے صدیق اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں خالد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ لوئر مال کے علاقے ڈاکوؤں نے جنید اور فیملی سے1لاکھ 25ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے طالب حسین اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے فیکٹری ایریا علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر بابر سے20ہزار اور موبائل فون۔ماڈل ٹاون سے ڈاکو فاروق سے15ہزار نقدی اور موبائل فون۔چوہنگ میں عاطف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر60ہزار نقدی اور موبائل فون۔باغبانپورہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر امجدسے28ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غازی آباد اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں اور ٹبی سٹی۔جنوبی شمالی چھاونی اور مانگا منڈی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید : علاقائی