3روز قبل اغواء ہونے والا 5سالہ سعد پولیس کی کوشش سے گھر پہنچ گیا

3روز قبل اغواء ہونے والا 5سالہ سعد پولیس کی کوشش سے گھر پہنچ گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر)گزشتہ صبح ڈولفن فورس کے اہلکار اقبال پارک کے قریب جب سنیپ چیکنگ کر رہے تھے تو موٹر سائیکل پر اغواء کار کے ساتھ یہ بچہ نظر آیاجو پریشان لگ رہا تھا۔شک ہونے پر ڈولفن فورس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ بچہ دوروز قبل اغواء ہونے والا سعد ہی ہے کیونکہ وہ اغواء ہونے کے بعد سے ان ہی کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے فوری طور پر بچے کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔علاوہ ازیں نواں کوٹ پولیس نے اڑھائی ماہ قبل اغواء ہونے والی نومولود بچی کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جس پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی