ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چارکنی موسیٰ گینگ گرفتار

ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چارکنی موسیٰ گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائن ڈویڑن آپریشن رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر چوکی انچارج کرول گھاٹی سید شفقت سرور نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت نقب زنی کی 50وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سول لائنز لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کا سرغنہ محسن عرف موسی ٰہے اور اس گروہ نے 50سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،جس میں نقب زنی کی وارداتیں زیادہ ہیں اور اس گروہ کے ارکان نے کرول گھاٹی اور گجرپور سمیت شاہدرہ اور ارد گرد علاقوں میں شہریوں کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں۔ ایس پی رضا صفدر کاظمی کے مطابق اس گینگ کے بارے خفیہ مخبری پر ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل فتح احمد کاہلو کی نگرانی میں انچارج چوکی کرول گھاٹی سید شفقت سرور اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے شب و روز محنت کرکے اس خطرناک گینگ کے سرغنہ محسن عرف موسی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار اس گروہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان نقدی زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے،جبکہ ملزمان سے مزید ریکوری کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -