کنٹریکٹ ملازمین بحالی کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے، ہائیکورٹ

کنٹریکٹ ملازمین بحالی کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے، ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ کنٹریکٹ ملازمین بحالی کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کرسکتے ،وہ صرف بقایاجات کی وصولی کے لئے عدالت سے دادرسی طلب کرسکتے ہیں۔ جسٹس جواد حسن نے یہ آبزرویشن طاہر پرویز کی بطور ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

برطرفی کے خلاف درخواست کے تفصیلی فیصلہ میں دی ہے۔ عدالت نے طاہر پرویز کی برطرفی قانون کے مطابق قرار دے دی،تفصیلی فیصلے کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے، برطرف ملازمین صرف باقی عرصے کے واجبات کے لئے ہی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ہمیشہ کچھ شرائط پر ہی ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے، طاہر پرویز نے بطور ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے برطرفی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

کنٹریکٹ ملازمین

مزید : ملتان صفحہ آخر