مسافر کا سامان گم کرنے پر ترکش ایئرلائن کا منیجر ایئرپورٹ 11فروی کوعدالت طلب
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے مسافر کا سامان گم کرنے پر ترکش ایئرلائن کے منیجر ایئرپورٹ کو 11فروی کو طلب کرلیاہے۔ صارف عدالت میں مزنگ کے رہائشی محمد اسحاق نے ترکش ایئرلائن کے منیجر کے خلاف 5لاکھ 62ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اٹلی سے پاکستان تک ترکش ایئرلائن میں سفر کیا ،اٹلی سے راوانگی کے وقت اس نے ایک بیگ جس میں قیمتی سامان تھا لاہور کے لئے بک کرایا تھا،لاہور ایرپورٹ پر پہنچنے کے بعد سامان چیک کیا تو تمام سامان مل گیا لیکن قیمتی سامان کا بیگ وہاں موجود نہیں تھا ۔
،فوری ترکش ایئرلائن سے رابط کیا گیاان کو شکایت لکھوائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،قیمتی بیگ ترکش ایئرلائن انتظامیہ نے گم کردیا ،اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔