توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ظفر اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اوکاڑہ کی خاتون ٹیچر نمرہ زبیر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارکا موقف ہے کہ اس کی والدہ مریضہ ہے، درخواست گزارکاگھرسے 40کلومیٹر دور تبادلہ کر دیاگیا،عدالت عالیہ نے درخواست دادرسی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کوبھجوا ئی تھی،سیکرٹری ایجوکیشن نے عدالتی فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔

سیکرٹری ایجوکیشن

مزید : علاقائی