38 کلو وزنی نایاب ترکنڈا مچھلی مچھیروں کے ہاتھ لگ گئی

38 کلو وزنی نایاب ترکنڈا مچھلی مچھیروں کے ہاتھ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حجرہ شاہ مقیم (مانیٹر نگ ڈیسک)اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں لنک نہر سے مچھیروں نے 38 کلو وزنی ترکنڈا مچھلی پکڑ لی۔ بڑی مچھلی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آنے لگے۔ہیڈ سلیمانکی پر دریائے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ستلج سے نکلنے والی لِنک نہر میں مچھیرے مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اس دوران ایک مچھیرے کے جال میں بڑی مچھلی پھنس گئی۔مچھلی 5 فٹ لمبی اور38 کلو سے زائد وزنی ہے۔ شکار کے بعد مچھیرا مچھلی کو دکان پر لے آیا۔ معمول سے زیادہ وزنی مچھلی پھنسنے کی خبر علاقے میں پھیل گئی جس کے بعدمچھلی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بازار پہنچ گئی۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ نہروں سے عام طور پر اتنی بڑی مچھلی جال میں نہیں پھنستی۔علاقائی سطح کی نایاب نسل کی سندھی ترکنڈا مچھلی میں صرف ایک کانٹا ہوتا ہے اور لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
نایاب ترکنڈا مچھلی