بسنت کیخلاف درخواستوں پرپنجاب حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس

بسنت کیخلاف درخواستوں پرپنجاب حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے روبرو بسنت منانے کے حکومتی اعلان کے خلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے دوارن پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ بسنت منانے یا نہ منانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس بارے میں فیصلہ کرے گی،ابھی تک بسنت منانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔فاضل جج نے ان درخواستوں پر پنجاب حکومت اور لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کائٹ فلاننگ ایسوسی ایشن کو بھی مقدمہ میں فریق بنانے کی اجازت دے دی۔ درخواست گزار وں کے وکلاء صفدر شاہین پیرزادہ اور شیزار ذکا ء نے موقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونیں کھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے ،اس لئے اس پابندی لگائی گئی تھی،حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بسنت کی اجازت دے رہی ہے ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں ،وکلاء نے استدعا کی پتنگ بازی پر پابندی کو برقرار رکھا جائے اور بسنت کی اجازت نہ دی جائے، درخواست پر مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

بسنت

مزید : ملتان صفحہ آخر