رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد کی پرویز الٰہی سے ملاقات ‘ علاقے کی محرومیاں ختم کرنیکا وعدہ

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد کی پرویز الٰہی سے ملاقات ‘ علاقے کی ...

لیاقت پور(نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔ اسمبلی میں قانون سازی کے لئے ارکان اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ اپنے چیمبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

چوہدری مسعود احمد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب انہوں نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومی کے خاتمے کے لئے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ ق کی آئندہ بھی یہ کوشش رہے گی کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی بھلائی کے لئے ایسے منصوبے مکمل کرائے جائیں جن سے لوگوں کو بڑے شہروں تک آنے کی ضرورت نہ پڑے ۔اس موقع پر چوہدری مسعود احمد نے انہیں اپنے حلقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

وعدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر