سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں نمائش،چیف جسٹس کی فیملی سمیت شرکت

سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں نمائش،چیف جسٹس کی فیملی سمیت شرکت

اسلام آباد (صباح نیوز) بہاولپور کی سرزمین کے ہونہار طالب علم کے فن پاروں کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں شاندار نمائش میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نے فیملی سمیت خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے صادق پبلک سکول کے ہونہار طالب علم عبداللہ تنصیر کے ہا تھوں سے بنائے ہو ئے خوبصورت فن پاروں کی نمائش گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں لگائی گئی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیملی سمیت خصوصی شرکت کی اور عبداللہ تنصیر کے کام کو سرا ہا ، اس موقع پر چیف جسٹس نے ایک تصویر خود خرید ی جسکی رقم عبداللہ تنصیر نے ڈیم فنڈ کیلئے جمع کرا دی، چیف جسٹس نے عبداللہ تنصیر کی حوصلہ افزائی کے لئے اسکو اپنے چیمبر میں مدعو کیا اور اس سے خصوصی ملاقات کی، انہوں نے عبداللہ تنصیر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ھوئے اسکو پاکستان کے بچوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا اس موقع پر عبداللہ تنصیر کے والد تنصیرالحسن بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر