چیف انجینئرلیسکوکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

چیف انجینئرلیسکوکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے چیف انجینئرلیسکومحمد امین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عابد عزیزشیخ نے کچا فیروزپور کے مہر خان کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علاقہ کے مکینوں کوبجلی کے کنکشن نہ دینے پرلیسکوحکام کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع کیاگیا تھا۔

اور عدالت نے چیف انجینئرلیسکوکو زیرالتواء درخواست پرفیصلے کرنے کا حکم دیاتھا،جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

چیف انجینئر لیسکو

مزید : علاقائی