ملتان ‘ گیس بحران میں اضافہ ‘ کمرشل علاقوں میں پریشر بڑھانے کا انکشاف
ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہو گیا۔صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے ۔ بیشترعلاقوں میں اس بار بھی موسم سرما میں سوئی گیس نام کو نہیں ہے ۔شہری ایل پی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ملتان میں ثمن آباد ‘ گلبرگ کالونی ‘مومن آباد ‘ شریف پورہ ‘ اسلام پورہ ‘عرفات کالونی ‘ لوہار کالونی ‘ ناظم آباد ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جان محمد کالونی ‘محمود آباد اوردیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ رات کو ہوتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس اہلکار وں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشن والے علاقوں کا پریشر بڑھا دیا ہے جس کی بنا پر ہوٹل والوں سمیت گیس کا کمرشل استعمال کرنے والوں کا پریشر پورا ہے ۔ متاثرہ صارفین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
گیس بحران