منیر ضیاء کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

منیر ضیاء کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹرمنیر ضیاء کی درخواست ضمانت کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کووکلاء کودلائل کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس ملک شہزادکی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے منیر ضیاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ڈی جی نیب نے غیرقانونی طور پروارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں،نیب نے درخواست گزارکے بھائی ندیم ضیاء کے خلاف متعددانکوائریوں کاآغازکر رکھا ہے۔ ندیم ضیاء پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹوہیں،ان کابھائی ہونے کی بنا پر درخواست گزارکونیب کی جانب سے ہراساں کیاجارہا ہے۔ نیب کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کے لئے تیارہوں۔
منیر ضیاء

مزید :

علاقائی -