ڈائریکٹرسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے عثمان غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت،دیگر مدعاعلیہان کونوٹس

ڈائریکٹرسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے عثمان غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ڈائریکٹرسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے عثمان غنی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اوردیگر مدعا علیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عابدعزیزشیخ نے شہری عمیرقیوم کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈائریکٹرعثمان غنی،ڈی جی ایل ڈی اے سمیت کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ عثمان غنی پنجاب حکومت میں2013ء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرتھے، ان کی ڈیپوٹیشن پرخدمات ایل ڈی اے کے سپردکی گئیں،گریڈ17کے افسر کوگریڈ19کے عہدہ پر تعینات کردیاگیاہے۔عثمان غنی کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی ہے۔سینئرڈپٹی ڈائریکٹرکوہی ڈائریکٹرتعینات کیاجاسکتاہے اوراگرضروری ہوتوڈیپوٹیشن پرایک اضافی گریڈپرتعیناتی ہوسکتی ہے،عثمان غنی 5سال سے گریڈ19کے عہدہ پرتعینات ہیں،درخواست میں عثمان غنی کی اس تعیناتی کوکالعدم کرنے کی استدعاکی گئی ہے
عثمان غنی

مزید :

علاقائی -