فوجی عدالتوں کو2سال کیلئے مزید توسیع نہیں دی جانی چاہیے، عبد الغفور حیدری
اسلام آباد(آئی این پی)جمیعت علمااسلام (ف)کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہ ہے کہ فوجی عدالتوں کو2سال کیلئے مزید توسیع نہیں دی جانی چاہیے، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے اس کو ختم کر دینا سب کے مفاد میں ہے،چیف جسٹس اپنے کام کو چھوڑ کر ڈیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنا شروع (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کر دے تو یہ اس کے منصب کے خلاف ہے،حکومت23جنوری کو نیا منی بجٹ لیکر آرہی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ حکومت پہلے چار ماہ میں اپنے تمام دعووں پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
عبد الغفور حیدری