نواب پور روڈ کی تعمیر میں کرپشن ‘ سابق افسر پنجاب ہائی وے گرفتار

نواب پور روڈ کی تعمیر میں کرپشن ‘ سابق افسر پنجاب ہائی وے گرفتار

ملتان (وقا ئع نگار ) نواب پورروڈ کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ سامنے آنے پراینٹی کرپشن نے سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر پنجاب ہائی وے طاہر بوٹا کو گرفتار کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے رہائشی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

محمد ظفر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان امجد شعیب ترین کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر پنجاب ہائی وے ملتان طاہر بوٹا ، محبوب پٹواری اور محمد عمران پی اے ٹو کلکٹر نے شاہد حسین اور ابرار حسین کے ساتھ ملی بھگت کر کے ان کی جعلی فردملکیت بنائی اور ان کا رقبہ ظاہر کر کے سرکاری خزانے سے شاہد حسین کے نام 63 لاکھ 79 ہزار 514 جبکہ ابرار حسین کے نام 56 لاکھ 73 ہزار 514 روپے کی ادائیگیاں کی ملزمان نے سرکاری خزانے کو اکروڑ 20 لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے۔اینٹی کرپشن نے بعدازانکوائری اور ریکارڈ کی پڑتال کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز طاہر بوٹا جو کہ ان دنوں سب رجسٹرار بہاوپور تعینات ہیں۔ انہیں گرفتار کرلیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر بوٹا سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) مرحوم حاجی طاہر بوٹا کے فرزند ہیں۔

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر