یمنی فوج نے 10 روز میں حوثیوں کے 6 ڈرون مار گرائے

یمنی فوج نے 10 روز میں حوثیوں کے 6 ڈرون مار گرائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(اے این این)یمن کی سرکاری فوج نے گذشتہ 10 دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے6 ڈرون طیاریمار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ ایک عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ایران کے تیارکردہ ڈرون طیارے مذموم جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ان ڈرون طیاروں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دھماکہ خیز مواد باندھ ک انہیں سرکاری فوج اور حکومتی تنصیبات پر حملوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے۔ہفتے کے روز یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدی کے باقم ڈاریکٹوریٹ کی فضا میں مار گرایا۔ اس ڈرون کی مدد سے میسرہ محاذ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔باقام ڈاریکٹوریٹ میں چند ہفتے پیشتر بھی حوثی ملیشیا کے ڈرون طیارے مار گرائے گئے تھے۔اسی روز یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا ڈرون مار گرایا گیا۔ گذشتہ سوموار کو یمن کی سرکاری فوج نے الجوف گورنریی کے مغرب میں المصلوب محاذ پر حوثیوں کا بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا تھا۔