علیمہ خان آلِ شریف، آلِ زرداری کیلئے مشعل راہ ہیں،چوہان

علیمہ خان آلِ شریف، آلِ زرداری کیلئے مشعل راہ ہیں،چوہان

لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب قومی احتساب بیورو (نیب)کر رہا ہے،جن سیاستدانوں کو عدالتوں کا خوف ہے تو انہیں کرپشن بھی نہیں کرنی چاہیے تھی، وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان آل شریف اور آل زرداری کے لیے مشعل راہ ہیں، انہوں نے اپنی جائیداد کی ساری تفصیلات اور ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے،(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ایک چھوٹی سی غلطی پر ایف بی آر کو جرمانہ بھی ادا کر دیا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ منگل کو فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گزشتہ 40 سالوں سے کرپشن کر رہے ہیں ان کا احتساب تو ہو گا۔ ملک اور قومی کا پیسہ لوٹنے والوں کو عدالتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف فیملی گزشتہ تین سالوں میں پانامہ کیس میں 14 وکلا تبدیل کر چکی ہے جب کہ صرف خواجہ حارث کو ڈھائی ارب روپے فیس کی مد میں دیے گئے ہیں لیکن وہ نہ تو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کو تیار ہیں اور نہ ہی اب تک کوئی کاغذی ثبوت عدالت میں جمع کرا سکے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد پنجاب اسمبلی سے مزید عوامی بل پاس کرائے گی جب کہ گزشتہ ساڑھے چار مہینوں میں صنعتی پالیسی، زرعی پالیس اور لیبر پالیسی کا بل ہم پاس کرا چکے ہیں جب کہ کلچر پالیسی کا بل بھی وزارت سے منظور ہو چکا ہے۔

فیاض چوہان

مزید : ملتان صفحہ آخر