مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار ‘ این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں آج اہم اجلاس

مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار ‘ این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں آج اہم اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی جوادرفیق ملک کی سربراہی میں لاہور عبدالحکیم ، ملتان سکھرموٹروے منصوبہ سمیت این ایچ اے کے تحت جاری دیگرمنصوبوں کی کارکردگی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس آج این ایچ اے ہیڈکوارٹراسلام آبادمیں منعقدہوگا۔بتایاجاتاہے کہ لاہورعبدالحکیم موٹروے کا90فیصدسے زائدکام مکمل ہے۔ اس منصوبہ کے ٹال پلازوں اوریہاں مکینکل ونگ کی تعیناتی سمیت دیگرچھوٹے موٹے امورتاحال مکمل نہ ہوسکے ہیں۔ ان معاملات کوحتمی شکل دینے ،لاہورعبدالحکیم موٹروے کوکھولنے یانہ کھولنے بارے فیصلہ کرنے سمیت دیگرجاری منصوبوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا۔این ایچ اے حکام کے مطابق تاحال لاہورعبدالحکیم موٹروے پر کسی قسم کی ٹریفک کوکھولنے کے ہوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔عوام سوشل میڈیاپرموٹروے کوکھولنے کی خبروں کایقین نہ کریں اوراس پرسفرکے لئے اس طرف کارخ نہ کریں۔

اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر