استاد ہوتی تو انگلش پڑھاتی، اداکارہ میرا

استاد ہوتی تو انگلش پڑھاتی، اداکارہ میرا

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)لالی وڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔اداکارہ میرا کو میڈیا میں شہ سرخیوں میں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

رہنے کا خوب ہنر ا?تا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی گلابی انگلش کافی مشہور ہے لیکن اب اداکارہ نے انگریزی کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیا ہے۔ اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہوجائے گا'۔انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر