فلاح انسانیت فاؤنڈیشن متحرک ‘ تھرپارکر متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن متحرک ‘ تھرپارکر متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور( بیورورپورٹ ) جماعت الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاونڈیشن بہاول پور کی جانب سے تھر پارکر کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر دی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

گئی۔امدادی سامان میں 200خاندانوں کے لیے 10لاکھ روپے کاخشک راشن،بستر،ملبوسات،بچوں کے لیے اسٹیشنری کاسامان،کتابیں اور5لاکھ مالیت کی ادویات شامل ہیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر خوراک چوہدری سمیع اللہ،امیر جماعت اہلحدیث پروفیسر مظفر علی ظفر،شیخ الحدیث و مدیر جامعہ محمدیہ بہاولپورمفتی عبدالرحمان عابد،جماعت الدعوۃ بہاول پور کے ابو ہریرہ،محمد عثمان،حبیب الرحمان و دیگر بھی موجود تھے۔جماعت الدعوۃ بہاول پور کے ابو ہریرہ نے کہا کہ اس وقت تھرپارکر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے۔لوگ نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیں۔اپنے جانوروں و دیگر سازوسامان سمیت علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔5سو سے زائد بچے خوراک کی کمی اور ادویات نہ ملنے کے باعث فوت ہو چکے ہیں۔چارہ نہ ہونے کی وجہ سے جانور مر رہے ہیں۔اس مشکل ترین صورتحال میں جماعت الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاونڈیشن نے امدادی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔بہاول پورسے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر دی ہے۔