قتل کیس ‘ 3 خواتین ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

قتل کیس ‘ 3 خواتین ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (خبر نگار خصو صی )انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1ملتان نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر فائرنگ کرکے ساتھی اشتہاری(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ملزم کو جان سے مارنے اور پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 خواتین ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس تھانہ چھپ کلاں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چھپ کلاں کے مطابق مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم شکیل عرف شکیلا کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کو لے جاتے ہوئے ملزموں پروین مائی، زرینہ بی بی اور ساجدہ بی بی نے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس پر گولیاں چلا دیں جو پولیس کانسٹیبل محمد اقبال اور اشتہاری ملزم کو لگیں اور وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش اور فرار ملزموں کی تفصیلات لینا باقی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر