رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ ‘ مزید2 افراد جاں بحق ‘ 2خواتین ہسپتال منتقل

رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ ‘ مزید2 افراد جاں بحق ‘ 2خواتین ہسپتال منتقل

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید2(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ مزید2خواتین کو طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد کے رہائشی70سالہ محمد اسلم اور میانوالی قریشیاں کے رہائشی 65سالہ محمد اشرف کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اورد م توڑگئے، اسی طرح ظاہر پیر کی رہائشی38سالہ جمیلاں بی بی اورچک7این پی کی رہائشی35سالہ عائشہ بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر