روس کیلئے کبھی کام نہیں کیا ، الزامات شرمناک : صدر ٹرمپ

روس کیلئے کبھی کام نہیں کیا ، الزامات شرمناک : صدر ٹرمپ

واشنگٹن (اظہر زمان، بیور وچیف) صدر ٹرمپ نے بالآخروائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت میں واضح الفاظ میں تردید کر د ی کہ انہوں نے کبھی روس کیلئے کام کیا ہے، نیو یارک ٹائمز میں جمعہ کے روز شائع ہونیوالے ایک مضمون میں لکھا تھا ایف بی آئی نے 2017 ء میں ایک خفیہ تفتیش شروع کی تھی کیا صدر ٹرمپ روس کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور کیا یہ کام اب بھی جاری ہے۔ رپو رٹ کے مطابق یہ تفتیش اس وقت شروع ہوئی تھی جب صدر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا، اس کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ نے بھی خبر دی تھی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کیساتھ ملاقات کی لیکن تفصیلات مکمل حالت میں امریکی حکام کو نہیں بتائی تھیں۔ اخبار نے سوال اٹھایا تھا پیوٹن کیساتھ صدر ٹرمپ کے خصوصی قریبی تعلقات کا سبب کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی تردید کی تھی جبکہ ایک روز قبل فوکس نیوز کیساتھ انٹرویو میں وہ یہ موضوع ٹال گئے تھے۔ اب منگل کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں ایف بی آئی کی موجودہ قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر نے تسلیم کیا ہے انہوں نے بارہ حکام کو برطرف کیا تھا یا ملازمت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یاد رہے خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کی حتمی رپورٹ جلد منظر عام پر آنیوالی ہے جس پر وائٹ ہاؤس پریشان اور صدر نے پہلے ہی اس رپورٹ کے کچھ حصوں کو مذ مت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

صدرٹرمپ

مزید : صفحہ اول