وزیراعظم کی اچانک بینظیربھٹو ہسپتال آمد، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

وزیراعظم کی اچانک بینظیربھٹو ہسپتال آمد، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی اچانک بے نظیر بھٹو ہسپتال آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں عمران خان نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران کان منگل کی شپ اچانک راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ایمر جنسی اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اورمریضوں کی عیادت کی عمران خان کی آمد پر خبر سنتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں عمران خان کچھ دیر ہسپتال میں قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی معاون خصوصی افتخار درانی اور فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم نے ہسپتال کے ایمرجنسی اور انتہائی نہگراشت کے شعبوں کو مزید سہولیات دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -