زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب وہ منگل کے بجائے (آج ) بدھ کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ۔واضح رہے امریکی نمائندہ خصوصی کو منگل کوپاکستان پہنچ جانا تھا جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا لیکن ان کے شیڈول میں اچانک تبدیلی ہوئی۔امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دورے کے دوران اعلی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے جبکہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا، افغان طالبان سے مذاکرات اور افغان عمل سے متعلق مشاورت شامل ہے۔

مزید : صفحہ اول