محکمہ انصاف نے ٹرمپ کیخلاف ’’منظم بغاوت‘‘ کا آغاز کر رکھا ہے، سابق اٹارنی جان ڈوڈ

محکمہ انصاف نے ٹرمپ کیخلاف ’’منظم بغاوت‘‘ کا آغاز کر رکھا ہے، سابق اٹارنی ...

واشنگٹن (اظہر زمان ،بیوروچیف )صدر ٹرمپ کے ایک سابق اٹارنی جان ڈوڈ نے امریکی صدر کو درپیش موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے محکمہ انصاف نے اس وقت صدر ٹرمپ کیخلاف ’’منظم بغاوت‘‘ کا آغاز کر رکھا ہے ۔ فوکس نیوز ریڈیو کے ایک شو میں انکا کہنا تھا محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے موجودہ اور سابق حکام شروع دن سے ہی ٹرمپ کیخلاف مہم چلانے میں مصروف رہے ہیں۔ انہوں نے خا ص طور پر خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کا ذکر کیا جو مئی 2017ء سے اس معاملے کی تفتیش کر ر ہے ہیں کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس نے ٹرمپ کے حق میں مداخلت کی تھی جنہیں اس وقت کے اٹارنی جنرل نے یہ خصوصی ذمہ دا ری سونپی تھی۔

جان ڈوڈ

مزید : صفحہ اول