وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج) بدھ کو سماعت کریں گے ۔درخواست سماعت کے لئے مقررکرنے اور بنچ کی تشکیل کے لئے دائرکی گئی تھی۔متفرق درخواست شہری حافظ احتشام نے دائر کی ۔اگست 2018 میں دائرکردہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ۔ ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی۔

وزیراعظم کی نااہلی

مزید : صفحہ اول